سرینگر// غیر معینہ ہڑتال پر جانے کا اعلان کرنے کے بعدمحکمہ اکاونٹس اینڈ ٹریجریز نے عید الضحیٰ اور رکھشا بندھن کے موقعہ پر ہڑتال کو موخر کرنے کا اعلان کیا۔ محکمہ اکاونٹس اینڈٹریجریز کے ملازمین نے10نکات پر مشتمل مطالبات کو التواء میں رکھنے کے خلاف غیر معینہ عرصہ کیلئے ہڑتال کر رکھی تھی،جبکہ ملازمین جمعرات کو اجتماعی رخصت پر چلے گئے تھے۔اس دوران جموں کشمیر اکاونٹس ایمپلائز ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر مشتاق احمد مغل نے عید اور رکھشا بندھن کو مد نظر رکھتے ہوئے ہڑتال کو واپس لیتے ہوئے بتایا کہ ہڑتال فی الوقت موخر کی جارہی ہے، اس ضمن میں آگے کا لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائیگا۔