عوام بگاڑیں گے بی جے پی کے جھوٹ کا کھیل:اکھلیش

لکھنو//سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے سابقہ حکومتوں پر کھیل  کی صلاحیتوں کو نظر انداز کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے الزام پر پلٹ وار کرتے ہوئیکہا کہ بی جے پی  حکومت نے توکھلاڑیوں کے اعزاز بھی بند کردیئے ہیں۔اکھلیش نے اتوار کو کہاکہ اترپردیش میں ایس پی حکومت کے ذریعہ کشتی، ایتھیلٹس، ہاکی اور کرکٹ کے کھلاڑیوں کو دئیے جانے والے یش بھارتی اعزاز بھی بی جے پی کی یوگی حکومت نے بند کردئیے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی حکومت میں بنائے گئے کھیل انفرااسٹرکچر کو بھی برباد کردیا گیا۔ انہوں نیپوچھا کہ بی جیپی بتائے کہ اترپردیش کے کھیل۔انفراسٹرکچر کے لئے مرکزی حکومت نے کتنا تعاون دیا ہے۔اکھلیش نے وزیر اعظم مودی کے الزامات کوجھوٹ کا پلندہ قرار دیتیہوئے کہا’عوام بائیس میں بی جے پی کا’جھوٹا کھیل‘بگاڑ دے گی۔ قابل ذکر ہے کہ مودی نے میرٹھ میں میجر دھیان چند کھیل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ گذشتہ حکومتوں میں کھیل کے نام پر اترپردیش میں مجرمین اورمافیاو?ں کے  الگ ہی’کھیل‘چلتے تھے۔