عوامی شکایات کا نپٹارا

سرینگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے کل یہاں جے کے گورنرز گریونس سیل میں درجنوں وفود اور افراد کے مسائل سُنے ۔ اس موقعہ پر وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے متعدد وفود اور افراد نے اُن کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا ۔ وفود میں عیش مقام کا وفد اسسٹنٹ پروفیسر آسامی کے امیدوار اور ٹھیکیداروں کا وفد بھی شامل تھا انہوں نے اپنے مسائل حل کرنے میں مشیر کی مداخلت طلب کی ۔ چکی جاموں عیش مقام کے وفد نے علاقے میں انیمل ہسبنڈری سنٹر کا مطالبہ کیا ۔ اسسٹنٹ پروفیسر آسامیوں کے امیدواروں کے وفد نے نئے تعیناتی عمل میں کام کے تجربے کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس کے علاوہ کئی دیگر وفود نے بھی اپنی مشکلات کو اجاگر کیا ۔ مشیر نے وفود اور افراد کے مطالبات غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ ان پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا ۔ خورشید گنائی نے کئی ایک مسائل کو موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایات دیں ۔