سرینگر//عمر ہیر بژھ پورہ سرینگر میں پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے لوگ مختلف مسائل کا شکار ہیں۔نومبر 2019 میں ملہ شاہی باغ گاندربل کے مقام پر شہر سرینگر کو پانی سپلائی کرنے والی کنال مسلسل بارشوں کے باعث ڈہہ گئی تھی جس کے نتیجے میں شہر سرینگر کے بیشتر علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔عمر ہیر بڑھ پورہ میںنومبر سے دوران شب ایک گھنٹے پانی سپلائی فراہم کیا جاتا تھا لیکن پچھلے ایک ہفتے سے انی کی زیادہ قلت پیدا ہوگئی ہے ۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیاہے کہ پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ورنہ وہ سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوجائیں گے۔