مینڈھر//کانگریس کارکنان نے چوہدری عمران ظفر کے پردیش کانگریس کمیٹی کے ممبر اور راجوری پونچھ انچارج منتخب ہونے کے بعد والہانہ استقبال کیا۔اس دوران ایم ایل اے سرنکوٹ چوہدری اکرم بھی تھے۔اس دوران لوگوں نے ڈھول باجوں کے ساتھ ہار پہنا کر والہانہ استقبال کیا۔بعدازآں ایک تقریب منعقدہوئی جس کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ سٹیج سیکریٹری کے فرائض کسان مزدور یونین مینڈھرکے صدر چوہدری عبدالمجید نے انجام دیئے ۔ اس دوران مقررین نے بو لتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمائندے عوامی خدمات سے بالکل غافل ہیں اُسکے برعکس یہاں کی عوامی خدمات کی انجام دہی تحصیل آفیسران ، ضلع آفیسران اور ایم ایل اے سرنکوٹ کر رہے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ عوام اس وقت پانی کے بحران میں مبتلا ہے اورروزانہ احتجاج ہو رہے ہیں۔ اس دوران عمران ظفر نے کہا کہ وہ عوامی مینڈیٹ کے طلب گار ہیں اور یقین ہے کہ لوگوں کی طرف سے بھرپور تعاون ملے گا۔اس دوران چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ دوران الیکشن ہمارے لیڈارن عوام کو کبھی قوم کبھی ذات اور کبھی مذہب کے خطرے کا نعرہ لگاکر بانٹ دیتے ہیں جو خطہ پیر پنجال کی عوام کی بد قسمتی ہے ۔آخر میں چوہدری ظفر اللہ آزاد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر ٹھیکیدار امان اللہ،ایڈووکیٹ سرفراز چوہدری ، محمد رزاق بجاڑ ، چوہدری محمد براہیم ، چوہدری محمد شفیع ، چوہدری عبدالعزیز ، شاہنواز خان، گلزار ڈار، خورشید میر، سردار محمد اکبر خان، ٹھیکیدار وید بھسین شرما اور دویندر سنگھ بھی موجو دتھے ۔