علامہ اقبالؒ کا یوم وصال

 سرینگر//حریت(گ) ترجمان کے مطابق22؍اپریل اتوارصبح ساڑھے دس بجے تا شام 5بجے حریت کانفرنس کی طرف سے حیدرپورہ میں شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے یومِ وصال کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہونے جارہا ہے۔سیمینار کی صدارت سید علی گیلانی کریںگے جبکہ اس سیمینار میں آزادی پسند قائدین، اسکالراور دیگر شخصیات مقررہ موضوع کے حوالے سے اپنے زرین خیالات اور افکار سے حاضرین محفل کو مستفید فرمائیں گے۔