علاقائی سائنس نمائش میں بانہال کی طالبہ اول

بانہال // DIETبانہال کے اہتمام سے رام بن علاقے کے اسکولی بچوں کی سائنسی نمائش میں مڈل اسکول گنگنہ ، چکناڑواہ نے اول آکر پورے چناب خطے میں پزیرائی حاصل کی ۔اس نمائش میں آسیہ شافعی دختر عطامحمد بہوروساکنہ چکناڑواہ چملواس بانہال کے بنائے گئے ماڈل کو اس نمائش میں پہلا انعام عطا کیاگیااور مڈل اسکول گنگنہ تعلیمی زون بانہال کی اس طالبہ کومحکمہ تعلیم نے ریاستی سطح کی سائنس نمائش کیلئے منتخب کیا ۔بانہال کی کئی سیاسی وادبی تنظیموں نے آسیہ شافعی کو یہ انعام حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔چناب خطے کے بچوں کی یہ سائنسی نمائش منگل کواختتام پزید ہوئی۔