علاقائی جماعتیں لوگوں سے دغا بازی کی مرتکب

 
سرینگر// بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے سرینگر میں ووٹروں کے ساتھ پہلی میٹنگ کی۔ سرینگر پہنچتے ہی انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں 200ووٹران کے ساتھ بات کی اور انہیں کہا کہ وہ حساس طریقے سے ووٹ ڈال کر اپنے نمائندے کا انتخاب عمل میں لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کشمیر میں جن لوگوں نے ووٹ ڈالے انہیں صرف ان دنوں ہی سیاست دان نظر آتے تھے اور بعد میں وہ لوگوں کو ہی بھول جاتے تھے ۔انہوں نے ووٹران سے کہا کہ وہ بی جے پی کے امیدوار خالد جہانگیر کو ووٹ ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ خالد جہانگیرکشمیر کے دوسرے ’نریندر مودی ‘ ہیں ۔اس موقعہ پر خالد جہانگیر نے علاقائی پارٹیوں کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے ان پر کشمیریوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔