عارف بلوچ
اننت ناگ//قاضی گنڈ میں اسہال کی بیماری پھوٹ پڑی ہے جس کے باعث کئی افراد کوہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔کیوہ قاضی گنڈ میں اسہال نے وبائی صورتحال اختیار کی ہے جس کے باعث 15 افراد کو علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ گاؤں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔چیف میڈیکل افسر کولگام ڈاکٹر صباح نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث اس طرح کا معاملہ پیش آنا معمول ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے وہ پانی ابال کر پانی استعمال کریں۔اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر جل شکتی قاضی گنڈ رفیق احمد بٹ کا کہنا ہے کہ گاؤں کو فراہم ہونے والا پانی صاف ہے اور اس میں کوئی خرابی نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ وقتاً فوقتا پانی کی جانچ کرتا ہے اسلئے لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ اننت ضلع کے عشمقام میں بھی گذشتہ روز اسہال کے باعث 60 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔