سرینگر// جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کووادی کی جیلوں سے نکال کر سنٹرل جیل کوٹ بلوال کے علاوہ کٹھوعہ، ہیرانگر، اْدھم پور، امپھالہ اور دہلی کے جیلوں میںمنتقل کیا جارہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست قیدیوں کے مقدمات وادی کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، اور عدل و انصاف کا تقاضا ہے کہ محبوسین کو جوڈیشل حراست میں اْن جیلوں میں رکھا جائے جہاں سے متعلقہ عدالتوں میں اْن کی حاضری آسان اور یقینی ہو ‘ ۔ مقدمات کی سماعت کی تاریخوں پر مختلف بہانے کرکے، ان کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا جارہا ہے ۔ یہاں کی انتظامیہ کو اس غیر منصفانہ پالیسی کو ترک کرنے اور عدل وانصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا چاہیے۔ وادی سے منتقل کرکے جموں اور دہلی کی جیلوں میں ڈاکٹر محمد قاسم، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ، محمد اسلم خان راجوری، نذیر احمد ڈار، عبدالطیف پنزگام، مظفر احمد ڈار ٹنگ مرگ، پیر محمد اشرف ویری ناگ، شبیر احمد شاہ، محمد الطاف شاہ، پیر سیف اللہ، ایاز اکبر، معراج الدین کلوال، شاہد السلام، نعیم احمد خان، ظہور وٹالی، سید شکیل احمد اور شاہد یوسف کے علاوہ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی، ناہدہ نصرین، فہمیدہ صوفی، اعجاز احمد وگے، بلال احمد ریشی، ظہور احمد شیخ، شمس الوقار تیلی، خورشید احمد گنائی، محمد اشرف وانی، ابرار احمد ڈار(جو کہ مہلک مرض کا شکا رہے) شامل ہیں۔
عدل و انصاف کا تقاضہ،سیاسی نظربندوںکو وادی منتقل کیا جائے :جماعت اسلامی
