عدلیہ میں بھاری پیمانے پر تبادلے

سرینگر //جموں کشمیر لداخ ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے 41جوڈیشل افسران کے تبادلے اور انکی تقرریاں عمل میں لائیں۔ رجسٹرار ویجی لنس کے مطابق سپیشل جج اینٹی کورپشن( سی بی آئی) جموں چیئر مین سیلز ٹیکس ٹریبونل،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج جموں فاسٹ ٹریک کورٹ سرینگر کی جج،رجسٹرار ہائی کورٹ جسٹس جواد احمد،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوپور، پرنسپل ڈسٹرکٹ جج لیہہ،ایڈیشنل سیشن جج بڈگام،پرنسپل سیشن جج کرگل اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بارہمولہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ تین سیول جج ( سینئر ڈویژن) کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔ احکامات کے مطابق جموں کشمیر و لداخ کے 28منصف( جونیئر ڈویژن) ججوں کے تبادلے  بھی عمل میں لائے گئے ہیں۔