راجوری//عام انتخابات 2019 کے سلسلے میں ضلع الیکشن افسر راجوری محمداعجازاسدکی صدارت میں ایک میٹنگ کاانعقادکیاگیاجس میں ضلع میں انتخابات کے حوالے سے تیاریوں سے متعلق امورات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران میٹنگ میں سپرانٹنڈنٹ آف پولیس یوگل منہاس ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری شیرسنگھ،اے سی ڈیفنس رمیش ،اے سی آر محمداشرف ،اے سی ڈی اخترقاضی ، ضلع ٹریجری افسرعمران محمود،چیف اگریکلچر افسر،ڈپٹی ڈائریکٹرایمپلائمنٹ ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسررضوان اصغر ،پی ایچ ای، پی ڈبلیوڈی ،پی ڈی ڈی کے ایکسنز ،بی ڈی اوراجوری عبدالخبیر،اے آرٹی او انظارراناموجودتھے۔میٹنگ کے دوران پولنگ سٹیشنوں پر ایشورڈ منیمم فیسلٹیز(اے ایم ایفز) ،ضابطہ اخلاق کی پاسداری،کمیونی کیشن پلان، ٹرانسپورٹ پلان،سیکورٹی پلان، ایس وی ای ای پی کے تحت ملازمین کوتربیت سے متعلق امورات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران بتایاگیاکہ پولنگ سٹیشنوں پرشفاف اورخوش اسلوبی کے ساتھ انتخابات یقینی بنانے کیلئے بنیادی سہولیات کومہیارکھاجائے گا۔اس دوران بتایاگیاکہ ضلع میں بہت سے ایسے پولنگ سٹیشن ہیں جہاں بجلی،پانی اوربیت الخلاء ودیگربنیادی سہولیات نہیں ہیں۔اس موقعہ پریہ بھی بتایاگیاکہ بنیادی سہولیات کے ڈھانچے کیلئے متعلقہ محکموں کی طرف سے کام جاری ہے ۔اس دوران بتایاگیاکہ محکمہ تعلیم کی طرف سے بیت الخلاء ،پی ڈبلیوڈی اوردیہی ترقی کی طرف سے ریمپ اورپی ایچ ای محکمہ کی طرف سے پینے کی پانی کی سہولت ایک ہفتے کے اندردستیاب کرائی جائے گی۔اس کے علاوہ بتایاگیاکہ بجلی،پینے کے پانی ، بیت الخلاء ،ریمپ ،وہیل چیئرس ،ٹرانسپورٹ کی سہولت پولنگ سٹیشنوں پردستیاب کرانالازمی ہے۔اس موقعہ پرمتعلقہ محکمہ جات کوہدایات دی گئیں کہ وہ تمام ترسہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔اس موقعہ پر ضلع الیکشن افسرنے ماڈل کوڈآف کنڈیکٹ کی پاسداری یقینی بنانے کی افسران کوہدایت دی۔ا س دوران نوڈل افسرنے بتایاکہ ملازمین کوپہلے مرحلے کی تربیت دی جاچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لگ بھگ چھ ہزاراہلکاروں کوتربیت دی جارہی ہے۔نوڈل افسرنے بتایاکہ سپیشل الیکشن وین جشن جمہوریہ کوہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیاگیاہے جودیہی علاقوں میں لوگوں کوای وی ایم اوروی وی پی اے ٹی سے متعلق جانکاری دے گی۔انہوں نے بتایاکہ کل 1200آشااورآنگن واڑی ورکروں کوانتخابی عمل کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ نکڈناٹکوں کے ذریعے بھی لوگوں کوبیدارکیاجارہاہے۔ضلع الیکشن افسرنے نوڈل افسرسویپ کوہدایت دی کہ وہ لوگوں میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں جانکاری کوعام کریں۔انہوں نے تمام افسران کوہدایت دی کہ وہ ضلع میں شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے تعاون دیں ۔