نیوز ڈیسک
سرینگر//پائین شہر کے عالی کدل علاقے میں ہفتہ کے روز رسوئی گیس سلنڈر میں زور دار دھماکہ ہونے کے نتیجے میں ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا۔معلوم ہوا ہے کہ خاتون اپنے رسوئی گھر میں موجود تھی جب سلنڈر میں آگ لگ گئی اور وہ زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا ۔ اس دوران آگ بھڑک اٹھی اور 3 منزلہ مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے اسے کافی نقصان پہنچا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر فائر ٹینڈرز علاقے میں پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ مہلوک خاتون کی شناخت 58سالہ نفیسہ اختر کے بطور پر ہوئی ہے ۔