واشنگٹن // عالمی مالیاتی فنڈ کی چیف کرسٹالینا جورجیوا نے کہا ہے کہ عالمی معیشت میں کچھ بہتری ضرور آئی ہے لیکن ابھی بھی اسے مشکلات کا سامنا ہے ، لہٰذا تمام ممالک اقتصادی اعانت کا سلسلہ جاری رکھیں۔آئی ایم ایف چیف کرسٹالینا جورجیوا نے جی۔20 ملکوں کے وزرائے خزانہ کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کی دوسری بڑی عالمی لہر مزید رکاوٹوں کا سبب بن سکتی ہے ، کورونا وبا سے غریبی اور عدم مساوات میں اضافے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام ملک عام لوگوں، محنت کشوں اور مزدوروں کیلئے اقتصادہ اعانت کا سلسلہ جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک نے اس سال مارچ اور اپریل میں اُن ملازمتوں سے کہیں زیادہ ملازمتیں گنوائی ہیں جن کے مواقع 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے خاتمے کے بعد پیدا کئے گئے تھے ۔ ان میں سے بیشتر نوکریوں کی کبھی بحالی نہیں ہوپائے گی۔(یو این آئی)