سرینگر//نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری شیخ مصطفی کمال نے اقوا م متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اُس بیان کا خیرمقدم کیاہے جس میں انہوں نے کوروناوائرس کی موجودہ عالمی وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام ممالک کو باہمی تنازعات کو بھلا کراپنے وسائل بروے کار لانے کی اپیل کی ہے تاکہ اس عالمگیر وباء کا مقابلہ کیا جاسکے ۔ڈاکٹر مصطفی کمال نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اُس بیان کو بھی سراہا جس میں انہوں نے اِن ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے تنازعات گفت وشنید سے حل کریں ۔انہوں نے مرکزی اور ریاستی سرکاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات میں لوگوں کو تمام لازمی خدمات مہیا رکھیں ۔