جموں// عالمی بینک نے جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کو صحت کے بنیادی ڈھانچے کے استحکام کے لئے 50 ملین امریکی ڈالر بطور امداد فراہم کرنے کو منظوری دی ہے۔
یونین ٹریٹری کے فائنانشل کمشنر برائے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتل ڈلو نے یو این آئی کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں موجودہ ہیلتھ کیئر اداروں کے استحکام کے لئے عالمی بینک کی طرف رجوع کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا”عالمی بینک نے 50 ملین امریکی ڈالرز (367 کروڑ 49 لاکھ روپے) بطور امداد فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے“۔