عارضی پل عبور کرتے نالہ دودھ گنگا میں ڈوبی بچی چاڈورہ سے بازیاب

 
بڈگام//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ کے سورسیار علاقے میں اتوار کو ایک 14سالہ لڑکی نالہ دودگنگا پر ایک عارضی پل سے پھسل کر ڈوب گئی۔
 
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیک سورسیار میں نالہ دودھ گنگا پر لکڑی سے بنے عارضی پل کو عبور کرتے ہوئے ایک لڑکی نیچے گر گئی۔
 
اسے فوری طور پر بچایا گیا اور سب ضلع ہسپتال چاڈورہ لایا گیا جہاں سے اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر منتقل کر دیا گیا۔
 
انہوں نے لڑکی کی شناخت چیک آئی سورسیار کی مسرت جان (14) کے طور پر کی اور کہا کہ اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
 
تاہم، حجام محلہ چیک سورسیر کے مقامی لوگوں نے احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ یہ حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ واقع پیش آیا کیونکہ وہ اس گاؤں کے لیے حکومت نالہ دودھ گنگا پر کنکریٹ کا پل بنانے میں ناکام رہی۔
 
مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار متعلقہ حکام سے رابطہ کیا لیکن بے سود ثابت ہوا۔
 
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ دودھ گنگا میں پل بنا کر ان کے مطالبات کو پورا کریں تاکہ وہ راحت کی سانس لے سکیں۔