عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی// آئندہ 25 تاریخ کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں اپنی پارٹی امیدوار ظفر اقبال منہاس نے تھنہ منڈی کے مختلف علاقوں میں روڈ شو کے دوران لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔اس سلسلے میں بدھ کے روز اپنی پارٹی کے امیدوار ظفر اقبال منہاس نے ڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر، سینئر بی جے پی لیڈر عبدالغنی شال اور دیگر متعدد پارٹی کارکنان کے ہمراہ تھنہ منڈی کے منہال گلی علاقہ سے روڈ شو کے دوران لوگوں سے خطاب کیا ۔اس کے بعد یہ ریلی منہال گلی سے ہوتے ہوئے عظمت آباد ،الال، برہون، درہ، کھنیالکوٹ، نیلی بھٹیلی اور بھاٹی دھار سے ہو کر تھنہ منڈی میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ گاڑیوں کا ایک بڑا قافلہ موجود تھا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا وہیں عوام نے اقبال منہاس اور دیگر پارٹی کارکنان کو یقین دلایا کہ وہ مرکزی سرکار کے ساتھ کئے گئے وعدے کے پابند ہیں لہٰذا وہ ظفر اقبال کے حق میں بھاری اکثریت سے ووٹ ڈالیں گے ۔انہوںنے کہا کہ وہ احسان کا بدلہ احسان سے چکانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر مقررین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذات پات، مسلک، مذہب یا علاقائی تفریق سے اوپر اٹھ کر راجوری ۔ اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کے لیے اپنی پارٹی کو ووٹ اور سپورٹ کریںوہیں ظفر اقبال منہاس نے دہرہ گلی ٹنل اور مغل روڈ کی جلد تعمیر کے علاوہ اس پورے علاقے کی تعمیر و ترقی کا وعدہ بھی کیا۔