طوطا گلی ۔ نکہ سڑک کا نیا منصوبہ مرتب

 مینڈھر//مینڈھر کے طوطا گلی تانکہ سڑک کی تعمیر کو انتظامیہ کی جانب سے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے حوالے کرنے کے فیصلے کے بعد مقامی معززین نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے اعلیٰ آفیسران کا شکرایہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذکورہ سڑک کو جلداز جلد مکمل کر کے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچایا جائے گا ۔اس دوران متعلقہ محکمہ کے انجینئروں نے موقعہ پر جا کر سڑک کی ڈی پی آر بنائی تاکہ سڑک کو مکمل کرنے کیلئے جلداز جلد مزید اقدامات اٹھا ئے جاسکیں ۔مقامی شخص احسان اکرم خان اور محمد نسیم خان نے بات کرتے ہوئے کہاکہ طوطا گلی تا نکہ سڑک کی تعمیر کو ممکن بنانے کیلئے موقعہ پر آئے ہوئے انجینئروں کی موجودگی میں علاقہ کے کئی معززین موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے متعلقہ محکمہ کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کا شکرایہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سڑک کو جلدا ہی مکمل کیا جائے گا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ سڑک کئی برسوں سے مکمل ہی نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے مجموعی طورپر چار پنچایتوں کی عوام کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا لیکن حال ہی میں انتظامیہ کی طرف سے مذکورہ سڑک کو محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت لایا گیا ہے ۔