سرینگر//کشمیریونیورسٹی نے دہلی کی ایک فرم کے ساتھ مفاہمت پر دستخط کئے تاکہ مشترکہ طور طلاب مرکوزسرگرمیوں اور پیلسمنٹ پروگراموں کوہاتھ میں لیاجائے۔ کشمیریونیورسٹی کے کیریئر پلاننگ ایند کونسلنگ سینٹر اور ڈیپ مائنڈز انوویشن پرائیویٹ لمیٹیڈنئی دہلی کے درمیان اس مفاہمت نامے سے طلبہ کوصنعتوں کیلئے تیار کرنے اور ان کے ہنر میں بہتری لانے کیلئے اعلیٰ سطح کے پروگراموں کااہتمام کیاجائے گا۔ دونوں اداروں نے طلاب کے مفاد میں صنعتوں اور ماہرین تعلیم کے درمیان تعلقات کونزدیک لانے کیلئے ورچیول پلیٹ فارمSTRIBESکااستعمال کرنے پررضامندی ظاہر کی ہے.۔ مفاہمت نامے میں صنعتوں کے ساتھ تعلقات کے کیلنڈر،متعددپروگراموں کا انعقاد اوردیگر سرگرمیوں کا اہتمام بھی شامل ہے جن سے کہ طلاب کو تحقیق وترقی کے موقع مہیا ہوں گے.۔