کپوارہ//رامحال ہندوارہ کے ککروسہ علاقہ میں قائم نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر بند ہونے پر مقامی لوگ برہم ہوگئے ۔پیر کو جب مریض اسپتال پہنچے تو وہا ں اسپتال پر تالا لگا ہوا تھا اور طبی و نیم طبی عملہ غیر حاضر پایا گیا جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بغیر علاج و معالجہ اپنے گھرو ں کو واپس لو ٹے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں دو ڈاکٹر تعینات ہیں لیکن ان میں کوئی ایک نہیں آ یا تھا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ رامحال علاقہ میں طبی سہولیات کا سخت فقدان ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ولگام میں ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر قائم ہے لیکن مذکورہ اسپتال کی حالت بھی ناگفتہ بہہ ہے اور یہا ں مریضو ں کو علاج و معالجہ کیلئے کوئی بہتر سہولیات میسر نہیں ہے ۔مقامی لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملہ کی نسبت تحقیقات عمل میں لائیں اور غیر حاضر طبی ونیم طبی عملہ کے خلاف سخت کاروائی کریں ۔