طالبان سے بات توکشمیر میں آپریشن آل آئوٹ کیوں؟: عمر عبداللہ

سرینگر // نیشنل کانفرنس نائب صدرعمر عبداللہ نے فوجی سربراہ کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میںکہا’’ہم طالبان کے ساتھ مذاکرات ،تبت اورسری لنکا کے تمل علاقوں کیلئے خودمختاری کی بات کرتے ہیں ،پھر بھی ہم جموں وکشمیر میں بات چیت یا سیاسی پہل کی شروعات کیلئے تیار نہیں ہیں،ہماری پالیسی کیوں یہ ہے جو ہم کہیں وہی کرو،وہ مت کرو جو ہم کرتے ہیں، اگر طالبان سے بات چیت کی وکالی کی جارہی ہے تو کشمیر میں آپریشن آل آئوٹ کیوں؟‘‘