طالبات کے لئے 30کلو میٹر طویل سائیکل ریلی کا اہتمام

بھدرواہ //لڑکیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقعہ فراہم کرنے کے لئے فوج کی جانب سے 30کلو میٹر طویل سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے آئی ہوئی 34طالبات نے حصہ لیا۔ فوج کے مقامی کمانڈر نے اس ریلی کوجھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور یہ ریلی 30کلو میٹر کا سفر طے کر کے سوئی گواڑی فوج ہیڈ کوارٹر پر اختتام پذیر ہوئی جہاں اعلیٰ افسران نے ریلی کی شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ خطہ چناب میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی ریلی تھی جس میں خواتین نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ذاکر علی گنائی فزیکل ڈائریکٹر ڈگری کالج بھدرواہ، جے مالا ٹھاکر اسسٹنٹ پروفیسر سوشالوجی اور ڈاکٹر جسونت سنگھ فزیکل ڈائریکٹر ڈگری کالج ڈوڈہ بھی موجود تھے۔