سرینگر// طارق احمد زرگر ( کے اے ایس) نے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے نئے ڈائریکٹر کی حیثیت سے چارج سنبھالا۔ منیر الاسلام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ منیر الاسلام کو ڈائریکٹر آرکائیوز ، ارکیولاجی اور میوزیمز تعینات کیا گیا ہے۔طار ق زرگر نے مختلف محکموں میں کئی صلا حیتو ں میں اپنے فرائض انجام دئیے ہیں۔ وہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے ڈائریکٹوریٹ کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا اور محکمہ کی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے ملازمین کے ساتھ بھی بات چیت کی۔