کلگام// ضلع ہسپتال کولگام میں داخل ایک 70سالہ مریض نے ہفتے کی رات مبینہ طور پر ہسپتال کے احاطے میں خودکشی کرلی۔ پولیس نے متوفی کی شناخت تاریگام علاقہ کے عبدالاحد ملا کے بطور کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس نے ہفتہ کی صبح تقریباً 6.55بجے ہسپتال کی عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اس واقعہ سے ہسپتال کے مریضوں اور عملے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظفر احمد نے بتایا کہ مریض سی او پی ڈی میں داخل کیا گیا تھا اور ذہنی دباؤ نے بزرگ کو انتہائی قدم اٹھانے پر اکسایا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔