رام بن //ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی کااجلاس ضلع مجسٹریٹ رام بن شوکت اعجازبٹ کی صدارت میں منعقدہواجس میں سڑک حادثات کی روکتھام کیلئے روڈسیفٹی اقدامات ،روڈسیفٹی سے متعلق عوامی بیداری ، سڑکوں کے سیفٹی آڈٹ اورسڑکوں کی مرمت سے متعلق امورات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران میٹنگ میں ایس ایس پی رام بن انیتاشرما، ایس ایس پی ٹریفک جے ایس جوہر، اے ڈی ڈی سی نواب دین،اے ڈی سی ڈاکٹربشارت حسین، اے سی آر ہربنس لال، سی پی اوکستوری لال، اے ایس پی سنجے پریہار، اے آرٹی او محمدیاسین ،ایکسن پی ڈبلیوڈی، پی ایم جی ایس وائی،پی ایچ ای ، گمن اورایچ سی کمپنیوں کے نمائندے وغیرہ موجودتھے۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرنے تعمیراتی ایجنسیوں کوسی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری، ناشری تابانہال نیشنل ہائی وے پرپیراپٹس اور سگنل قائم کرنے کی ہدایات دیں ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ہائی وے کی مناسب طریقے سے مرمت کرنے کے ساتھ ساتھ فلیگ مین تعینات کرنے کیلئے بھی کہا، تاکہ مسافروں کوپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے ۔ضلع مجسٹریٹ نے نیشنل ہائی وے کے حساس مقامات مثلاً ناشری ، کنفربرج ، ڈگڈول، خونی نالہ، خونی فال ۔رام سو،ڈگڈول، شیطانی نالہ، شیربی بی ،بیٹری چشمہ اورہنگنی وغیرہ میں فلوریسنٹ پینٹڈبیرئیرس ہٹانے اورسائن بورڈکھرنے کی بھی ہدایات دیں۔ڈی ڈی سی نے ایس ڈی ایمز اور اے سی آر، ایکسن پی ڈبلیوڈی اورپی ایم جی ایس وائی اورمتعلقہ ایس ڈی پی اورڈی ایس پی سے کہاکہ وہ لنک روڈوں کی حالت کے بارے میں تفصیلات دیں تاکہ وہاں کیلئے میٹاڈوروں کے پرمٹ دیئے جائیں تاکہ مقامی لوگوں کوروزگارملے۔اس کے ساتھ ہی تعمیراتی کمپنیوں سے کہاگیاکہ وہ ہنگامی رابطہ نمبرات اور’’مے آئی ہیلپ ‘کے سائن بورڈنشاندہی شدہ جگہوں پرنصب کریں۔بانہال، رام بن اوربٹوٹ کے ای اوز اورایم سی کوہدایت کی گئی کہ وہ ڈرین اینج نظام سدھاریں اورہائی وے سے تجاوزات ہٹائیں۔ٹریفک محکمہ سے کہاگیاکہ وہ ٹریفک قواعدکی عمل آوری یقینی بنائیں اوراوورلوڈنگ، تیزرفتارڈرائیونگ ، اضافی کرایہ وصولی، غلط پارکنگ،نشے میں گاڑی چلانے جیسے معاملات پرقدغن لگائیں۔اس کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ نے پی ایم جی ایس وائی ، پی ڈبلیوڈی اوربیکن حکام سے کہاکہ وہ میترابرج کی مرمت کریں اورلنک روڈوں پربنے کھڈوں کوپرکرکے ان کی مرمت کریں۔