ضلع رام بن میں اپنی پارٹی دفتر کا افتتاح

رام بن //اپنی پارٹی نائب صدر اعجا زاحمد خان نے رام بن میں لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس دوران انہوں نے علاقہ میں لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے متعلقہ انتظامیہ پرزور دیا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے۔ پارٹی خواتین ونگ صدر نمرتہ شرما، نائب صدر جیوتی وید، صوبائی سیکریٹری فاروق احمد، ضلع صدر رام بن الطاف لون، یوتھ ضلع صدر شان ودیگرلیڈران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس دوران اعجاز احمد خان نے رام بن میں اپنی پارٹی دفتر کا افتتاح کیا۔ علاقائی مسائل کو حل کرنے میں اپنی پارٹی کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے درجنوں افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔