ضلع راجوری میں فورسز آپریشن کے دوران 2جنگجو جاں بحق

سرینگر// ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں جمعہ کو جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہواجس کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے ۔
اطلاعات کے مطابق تھنہ منڈی کے بھنگائی گاوں میں پولیس اور فوج کی جانب سے مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران طرفین کا آمنا سامنا ہوا اور دونوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔
اطلاعات میں حکام کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ طرفین کی گولی باری میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں جن کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
اس سے قبل آئی جی پی جموں نے تھنہ منڈی میں معرکہ آرائی کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ میںکہا کہ اس آپریشن میں پولیس کے ساتھ ساتھ فوج بھی شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری تھا۔