ضلع ترقیاتی کونسل اور پنچائتی چنائو

۔8سر پنچ اور 79پنچ نشستو ں کیلئے بالترتیب 20اور 96امیدوار مد امقابل

 کپوارہ//ضلع ترقیاتی کونسل انتخا بات کیلئے شمالی ضلع کپوارہ کی 3 نشستو ں کے لئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں جن میں انتخابی حلقہ کرالہ پورہ ،ٹنگڈار اور کلاروس شامل ہے ۔کرالہ پورہ نشست بلاک کرالہ پورہ ،میلیال اور کیرن پر مشتمل ہے جبکہ ٹنگڈار نشست ٹیٹوال اور ٹنگڈار بلا ک اور کلاروس نشست مژھل اور کلاروس بلا کوں پر مشتمل ہیں ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان 3 نشستو ں کیلئے کل 76554رائے دہندگان ہیں ۔کرالہ پورہ حلقہ میں 21757رائے دہندگان اپنے من پسند امیدواروں کے لئے ووٹ ڈالے گے جن میں 11276مرد اور 10483خواتین شامل ہیںاوریہاں کل 10امیدوار میدان میں ہیں، جن میں پیپلز الائنس کا 1،اپنی پارٹی 1،بی جے پی 1اور7آ زاد امیدوار شامل ہیں ۔کلاروس حلقہ میں 21115رائے دہند گان اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے جن میں11242مرد اور 9872خواتین ووٹر شامل ہیں ۔کلاروس حلقہ میں کل 6امیدوارضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات لڑ رہے ہیں ۔ٹنگڈار حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 33682ہے جن میں 17320مرد اور 16362خواتین ووٹر شامل ہیں ۔ٹنگڈار نشست پر13امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جن میں پیپلز لائنس کا 1،کانگریس کا 1،اپنی پارٹی کا 1،بی جے پی 1اور 9آ زاد امیدوار بھی اپنی قسمت آ زمائی کر رہے ہیں ۔ضلع میں انتخابات کو خوش اسلوبی سے کرانے کے لئے حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ضلع کے ان تین نشستو ںمیں ضلع ترقیا تی کونسل کے انتخابات کے علا وہ 8سر پنچ اور79پنچ نشستو ں کے لئے بھی آج ہی  ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ان تین نشستو ں کے لئے 151پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے لئے 123پولنگ بوتھ قائم ہیں ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان تین ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے لئے29امیدوار میدان میں ہیں اور نتائج 22دسمبر کو سامنے آئینگے۔