ضلع ترقیاتی کمشنر کا سرینگر کے متعدد علاقوں کا دورہ

سرینگر//ڈپٹی کمشنر سرینگر محمداعجازاسد نے ضلع پولیس سربراہ راکیش بلوال کے ہمراہ سنیچرکوشہرکے کئی علاقوں کا دورہ کرکے ہفتہ کے آخر میں پابندیوں پرعمل درآمدکا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے جہانگیر چوک،نمائش گاہ،مگھرمل باغ،نیوسیکریٹریٹ ،بٹہ مالوہ اورملحقہ علاقوں کادورہ کرکے زمینی صورتحال کی جانکاری حاصل کی۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر نے سرینگر کے لوگوں پرزوردیا کہ وہ ویک اینڈپابندیوں پرسختی سے عمل کریںتاکہ حکومت کو مکمل لاک ڈائون نہ لگانا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ویک اینڈ پابندیوں اور کورونامناسب رویہ کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ہفتہ کے آخر میں پابندیوں کو مقصداضافی اقدام کرکے کورونا کے پھیلائوکوروکنا ہے جو مفاد عامہ میں لازمی ہے اور اس احتیاطی تدبیر سے کووِڈ-  19میں مزیداُچھال سے بچاجاسکتا ہے۔