سرینگر//ضلع بانڈی پورہ میں واقع گنڈ جہانگیر وادی کشمیر کا پہلا ایسا گاﺅں بن گیا ہے جس میں رہنے والے سبھی شہریوں کو قرنطین میں رکھا گیا ہے۔
گاﺅں کی آبادی 400افراد پر مشتمل ہے اور وہاں ابھی تک41شہریوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
حکام کے مطابق41مثبت ٹیسٹوں میں سے36مثبت ٹیسٹ والے شہریوں کا تعلق گنڈ جہانگیر کے محض ایک محلے سے ہے جس کو ڈانگر محلہ کہتے ہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ گاﺅں کی نصف آبادی پہلے ہی سرکاری مراکز کے اندر زیرقرنطین ہے جبکہ باقی ماندہ نصف آبادی کو گھروں کے اندر ہی قرنطین کیا گیا ہے۔