کشتواڑ// ڈی سی کمپلکس کشتواڑ میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے علاقہ کے شہریوں کے ساتھ ایک میٹنگ کاا نعقاد کیا جس کی صدارت ڈی سی کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے کی جب کہ اس موقعہ پر ضلع کے تمام افسران اور سینئر پولیس اہلکار،متعدد سیاستدان ،سیاسی پارٹیوں کے ورکران اور معزز شہری بھی موجود تھے۔تاہم نامعلوم وجوہات کی بناپر امن ،بھائی چارہ اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے منعقدہ اس میٹنگ سے صحافتی برادری کو دور رکھا گیا ۔ یہ قابل ذکر ہے کہ مقامی انتظامیہ اس قسم کے پروگراموں میں میڈیا کو آنے سے روک دیتے ہیں اور یہاں تک کہ سابق ایس ایس پی کشتواڑ نے بھی اس دوران میڈیا کے ساتھ ایک بھی میٹنگ منعقد نہیں کی۔