ضلع الیکشن افسر کشتواڑ کا دورہ ٔ مڑواہ

کشتواڑ //ضلع الیکشن افسر کشتواڑ انگریز سنگھ رانانے ایسی ایس پی کشتواڑ شکتی کمار پاٹھک کے ہمراہ مڑواہ کادورہ کرکے پولنگ پارٹیوں اور سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی واپسی کے عمل کاجائزہ لیا ۔پولنگ عملے اور سیکورٹی فورسز کو 18اپریل کی لوک سبھا پولنگ کیلئے مڑواہ بھیجاگیاتھاجنہیں اب واپس اپنی اپنی منزل پہنچایاجارہاہے ۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈی ایم مڑواہ کو ہدایت دی کہ وہ پولنگ پارٹیوں اور سیکورٹی فورسز کیلئے ایئرلفٹ منصوبے پر سختی سے عمل کریں جو پہلے سے ہی تیار کیاگیاہے ۔متعلقہ حکام کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی کہ پولنگ عملے کو ترجیحی بنیادوںپر ایئر لفٹ کیاجائے اور اس کے بعد سیکورٹی فورسز کو واپس روانہ کیاجائے ۔اس دوران الیکشن افسر نے ایئر فورس کی خدمات کی ستائش بھی کی ۔