صوفی شاعر کی کتاب’کتھ روز باقی ‘کا اجراء

سرینگر// وادی کے مشہور صوفی شاعر اور گلوکارمرحوم غلام حسن گنڈپوری کی کلیات ’کتھ روز باقی‘کی رسم رونمائی انجام دی ۔گورنمنٹ ڈگری کالج کیلم کولگام میں واسک ناگ بزم ادب دیوسر اور جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز نے اس سلسلے میںاشتراک کیا تھا۔محفل کی صدارت علی شیدا نے کی۔ اس موقع پہ مرحوم حسن گنڈپوری کی ہمہ جہت شخصیت اور اس کے فن پر ماسٹر عبدالمجید، علی شیدا اور کالج کی پرنسپل دلربا نے سیر حاصل گفتگو سے سامعین کو روشناس کیا۔ اس موقعہ پہ موسیقی کا پروگرام بھی منعقد ہوا ۔ پروگرام کے آخرپر ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد بھی ہوا جس میں علاقہ کے کئی نامور شعرا نے حصہ لیا۔