صورہ اورملحقہ رابط سڑکوں پر بیشتر سٹریٹ لائٹیں خراب

سرینگر//صورہ سے ملحقہ رابطہ سڑکوں پر نصب سٹریٹ لائٹس خراب ہونے سے اندھیرا چھاتے ہی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ صورہ 90فٹ روڑ،علی جان روڑ ،زونی مر روڑ پر نصب سینکڑوں سٹریٹ لائٹس بیکار اور ناکارہ ہوچکی ہیں۔مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں محکمہ بجلی اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے اعلی حکام سے سٹریٹ لائٹوں کو ٹھیک کرنے یا نئی لائٹ نصب کرنے کی مانگ کی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ صورہ سے ملحقہ گاندربل جانے والا 90 فٹ پاندچھ روڑ پر نصب تمام سٹریٹ لائٹس ٹوٹ چکی ہیں اورایسی ہی صورتحال علی جان سڑک پر موجود سینکڑوں سٹریٹ لائٹس کا بھی ہے ،یہاں تک کہ ان پر گزرنے والی بجلی کی ترسیلی لائینوں بھی بیکار ہوچکی ہیں ۔اس سلسلے میں علی جان روڑ کے شہریوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اندھیراہونے کے ساتھ ہی چاروں اطراف ویرانی اور خوف کا ماحول قائم ہوجاتا ہے خصوصاً جب گلی کوچوں میں کتوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جس کے سبب گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس سلسلے میں جب کشمیر عظمی نے محکمہ بجلی کے اعلی حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ کئی جگہوں پر سٹریٹ لائٹ چل رہی ہے ںکچھ جگہوں پر خراب ہوگئی ہیں جن کو بہت جلد ٹھیک کیا جائے گا۔