صوتی آلات نصب کرنے کی جراحیاں بحال

نیوز ڈیسک
سرینگر //جی ایم سی کے شعبہ ای این ٹی نے دو سال بعد 5سال  سے کم عمر بچوں کے کانوں میں صوتی آلات نصب کرنے کیلئے جراحیوں کا عمل پھر سے شروع کیا ہے۔ایمز نئی دلی میں شعبہ ای این ٹی  کے سربراہ ڈاکٹر آلوک ٹھاکر کی سربراہی میں منگل اور بدھ کو 4کامیاب جراحیاں انجام دی گئی ہیں۔ڈاکٹر الوک ڈاکٹر حالیہ دنوں ڈائریکٹر ایمز اور پرنسپل جی ایم سی سرینگر کے درمیان طے کی کئی مفاہمتی پروگرام کے تحت سرینگر آئے جہاں انہوں نے مذکورہ جراحیوں سے بچوں کے کانوں میں آلات نصب کئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 5سال سے کم عمر کے بچوں میں صوتی آلات نصب کرکے انہیں دوبارہ سننے کے قابل بنیا جاتا ہے جبکہ کئی گونگے بچے بات کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔ جی ایم سی سرینگر کے رجمان ڈاکٹر محمد سلیم خان نے بتایا کہ کم عمر بچوں کے کانوں میں صوتی آلات نصب کرنے پر لاکھوں روپے صرف ہوتے ہیں کیونکہ اس جراحی کے دوران کانوں میں نصب ہونے والے آلات کی قیمت لاکھوں روپے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات اور عالمی وباء کی وجہ سے پچھلے 2سال کے دوران یہ جراحیاں ممکن نہیں ہوپارہی تھی۔  انہوں نے کہا کہ ان جراحیوں کے بحالی سے مریضوں کو کافی راحت نصیب ہوگی۔ اس موقع پر نسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈاکٹر سامیہ رشید نے پروفیسر آلوک ٹھاکر اور ایچ او ڈی ای این ٹی جی ایم سی سرینگر پروفیسر منظور احمد لٹو کی سراہنا کی ۔