صوبہ جموں میں کورونا معاملات میں بتدریج کمی کا رجحان جاری| بدھ کوصرف359افراد متاثر

جموں//جموں صوبہ میں کورونا معاملات میں بتدریج کمی کا رجحان جاری ہے اور بدھوار کو صوبہ میں مزید 359معاملات سامنے آئے ہیںتاہم تیسری لہر کے دوران پہلی دفعہ صوبہ میں کوئی تازہ فوتگی نہیں ہوئی ہے جبکہ مزید786افراد شفایاب ہوگئے ہیں۔سرکاری بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع وار کووڈمثبت معاملات کی رپورٹ فراہم کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ضلع جموں میں184،ضلع ادھم پور میں 15،ضلع راجوری میں12،ضلع ڈوڈہ میں80،ضلع کٹھوعہ میں 36،ضلع سانبہ میں 08،ضلع کشتواڑ میں 05،ضلع پونچھ میں09، ضلع رام بن میں09اور ضلع ریاسی میں01نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔اس وقت مجموعی طور پر صوبہ جموں میں 3,647افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں جبکہ صوبہ میں مجموعی طور اب تک تین لہروں میں 2316افراد فوت ہوچکے ہیں۔کووِڈ ٹیکہ کاری کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 47,705کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,09,23,625تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,20,60,786ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  09؍فروری 2022ء؁کی شام تک2,16,12,000نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,48,786 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک59,11,186افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں29,361اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔10,230فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,37,138اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق54,29,725اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔