صوبائی کمشنر کشمیر کا شوپیان دورہ | قصبہ میں صفائی مہم کا آغاز،عوامی دربار میں لوگوں کے مسائل سنے

 شوپیان//صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے ضلع شوپیان کا دورہ کیا۔انہوںنے ’کافی شاپ‘ اور ’آؤٹ ڈور جم سینٹر‘ کا افتتاح کیا۔ صوبائی کمشنر نے قصبہ شوپیان میں صفائی مہم کا آغاز بھی کیا۔ بعد میں انہوں نے ایک عوامی دربار میں شرکت کرکے لوگوں کے مسائل کو غور سے سنا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اُن کے ہمراہ ڈائریکٹر لوکل باڈیز کشمیر متھورہ معصوم، ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار، ایگزیکٹیو افسر شوپیان ملک سہیل، سیکریٹری میونسپل کونسل شوپیان اسداللہ، صدر میونسپل کونسل شوپیان شاباش کول اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی کمشنر نے قصبہ شوپیان میںصفائی مہم کا آغاز کیااورسرکٹ ہاؤس شوپیان میں ایک عوامی دربار میں شرکت کی۔ جس دوران مقامی لوگوںاور سماجی کارکنوںنے اپنے اپنے علاقے کے مسائل صوبائی کمشنر کی نوٹس میں لائے ۔انہوں نے لوگوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔بعد میں انہوں نے زینہ پورہ کا دورہ کرکے یہاں ایک بلاک دیوس میں شمولیت کی۔