صوبائی کمشنر نے جسمانی طور خاص افراد میں سکوٹیز تقسیم کیں

سرینگر//صوبائی کمشنر بصیر احمدخان نے لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے جسمانی طور خاص دو افراد میں سکوٹیز تقسیم کیں۔اس موقعہ پر محکمہ سماجی بہبود کے افسران ،صوبائی کمشنر کے پرنسپل پرائیویٹ سیکریٹری اورمقامی لوگوں کے علاوہ سماجی بہبود کے کارکن بھی موجود تھے۔استفادہ کرنے والوں میں کیرن کپوارہ کے پرویز احمد میر اورکنگن کی شائستہ جان شامل ہیں۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے کہا کہ ایسے لوگوں کی مدد کرنا ہمارافرض ہے کیونکہ وہ بھی ہمارے سماج کا حصہ ہیں۔انہوںنے محکمہ خاندانی بہبود کی کوششوں کی بھی سراہنا کی۔