صوبائی کمشنرکی لازمی انتظامات بہم رکھنے کی ہدایت

سرینگر//وادی بھر میں شب برات کی تقاریب کے سلسلے میں صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے تمام ترقیاتی کمشنروں کو بہتر اور لازمی انتظامات کرنے کی ہدایت دی تاکہ عام شہریوں کو کسی بھی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔شب برات کے سلسلے میں آثار شریف حضرت بل،جناب صاحب صورہ،آثار شریف شہری کلاش پورہ ،خانقاہ معلی ،پیردستگیر صاحب ،مخدوم صاحب، چرارشریف، سید میر یعقوب صاحب سونہ وار،کعبہ مرگ ،اہم شریف بانڈی پورہ،مکہامہ بیروہ اور دیگر خانقاہوں اور زیارتگاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ ضلع انتظامیہ کو عقیدتمندوں کی سہولیات کے لئے بجلی،پانی،صفائی ستھرائی اورطبی سہولیات کے علاوہ دیگر انتظامات کرنے کی ہدایت دئے۔