صنعت نگرمیں فورسز کارروائی

سرینگر//جموں و کشمیر پولیس نے صنعت نگر علاقے سے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک ملی ٹینٹ اعانت کار کواسلحہ وگولیوں سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ منگل کی صبح عرفان احمد ڈار کو پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے حراست میں لیا۔اسکی تحویل سے اے کے47رائفل کے10 میگزین بر آمد کئے گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات وگرفتارشدہ ا عانت کارکی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔