کشتواڑ//چناب ویلی میں محکمہ میونسپل کمیٹی میں کام کررہے صفائی کرمچاریوں کی کام چھوڑ ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی جس کے نتیجہ میں کشتواڑ قصبہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرپھیلے ہوئے ہیں جن سے ہرطرف بدبو پھیل رہی ہے۔ وہیں میونسپل کمیٹی کشتواڑ میں کام کررہے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کو لیکر احتجاجی ریلی نکالی ۔یہ ریلی میونسپل کمیٹی کے دفتر سے کورٹ کمپلیکس تک نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین نے اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج کیا۔ ہڑتال کررہے صفائی کرمچاریوں نے بتایا کہ آنے والے چند دنوں کے اندر انکے مطالبات کوحل نہ کیا گیا تو وہ اپنے اہل وعیال کے ہمراہ سڑکوں پر آکراحتجاج کرینگے۔