جموں//جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ، جسٹس گیتا متل نے کورٹ احاطے کا معائینہ کر کے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے عملائے جارہے احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔جسٹس متل جو جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی کی سرپرست اعلیٰ بھی ہیں کے ہمراہ ایگزیکٹیو چیئرمین جے جے ایل ایس اے جسٹس راجیش بندل اور پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج جموں آر کے واتل کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ارکا ن بھی تھے۔چیف جسٹس نے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس پر روزمرہ کی زندگی میں بدلائو لانے اور ڈبلیو ایچ او ، ہائی کورٹ اور سرکاری کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما خطوط اور ایڈوائزریوں پر من و عن عمل کرنے سے قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے ، ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے اور بھیڑ بھاڑ سے بچنے سے ہی کورونا وائرس انفکیشن پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے جسٹس راجیش بندل نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ وضع کئے گئے رہنما خطوط اور مشاورت ناموں پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ہم کورونا وائرس کو ہم روک سکتے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کو پھلنے سے روکنے کے لئے جسٹس گیتا متل نے جموں ضلع کے کورٹ کمپلیکسوں کے احاطوں میں کھانے پینے کی دکانوں ، کنٹین اور بار روم کو بندکرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔جوڈیشل افسروں ، وکلا او رعملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہائی کورٹ کی طرف سے وضع کئے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔وکلا کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ عدالتوں میں اہم نوعت کے معاملات کے تناظر میں ہی اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔عرضی دہندگان سے کہا گیاہے کہ وہ معمول کے طور پر عدالتوں کا رخ نہ کریں۔تمام کورٹ احاطوں کا معائینہ کیا گیا تاکہ صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔نوشاد احمد خان ، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے جموں کی سربراہی والی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ کورونا وائرس انفیکشن سے نمٹنے کے لئے لازمی اقدامات کو بروئے کار لایاجاسکے۔ کمیٹی نے کورٹ کے تمام داخلہ پوائنٹس پر تھرمل سکینر نصب کروائیں ہے۔تمام جوڈیشل افسروں ، سٹاف ممبران ، وکلا اور آنے والے عرضی دہندگان کو مناسب تعداد میں سینٹائز ر او رماسکس مہیا کرائے جارہے ہیں۔