صدر الدین مجاہد کی برسی، ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کا خراج عقیدت

 سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معروف اہل قلم، نامور سیاسی لیڈر صدر الدین مجاہد کی 27ویں برسی پر مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم مجاہد ایثار وقربانی اور حق وصداقت کے علمبردار تھے، جنہوں نے کشمیری عوام کی اجتماعی خواہشات کی تکمیل میں قیدوبند کی صعوبتیں خندہ پیشانی سے برداشت کیں۔ نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ مرحوم صدر الدین مجاہد نے نہ صرف قید وبند کی تکالیف کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا، بلکہ تنظیمی امورات کی ادائیگی میں پیش پیش رہتے تھے۔
 

خانقاہ معلی کے خوشخواں پیرزادہ غلام رسول ہمدانی فوت

سرینگر//مرکز اسلام خانقاہ معلی سرینگر کے خاندان خوشخواںکی معروف شخصیت الحاج پیرزادہ غلام رسول ہمدانی خوشخواں خانقاہ معلی رحلت کرگئے۔ موصوف اپنے اسلاف کرام کی طرح بہترین قاری اور کلام شاہ ہمدانؒ بالخصوص چہل اسرار کی بہترین طرز ادا کے ماہر تھے اور صلف صالحین کی طرح خاموش طبیعت ، ذکر واذکار کے پیکر تھے۔ زعمائے انجمن حمایت الاسلام صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے موصوف انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے اور لواحقین بالخصوص موجودہ خوشخواں پیرزادہ فیاض احمد اور نیاز احمد کے علاوہ موصوف کے فرزند اعجاز رسول ہمدانی کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا ہے۔