واشنگٹن// ریاستہائے متحدہ امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ’لجن آف میرٹ‘ کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے ٹویٹ کیا کہ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ساتھ آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا ہے۔
انہوں نے پیر کو دیر رات کہا ”لجن آف میرٹ کا ایوارڈ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کو سونپ دیا ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے ہندوستانی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے وائٹ ہاو¿س میں ایوارڈ قبول کیا۔“
اوبرائن نے کہا ”وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان اور امریکہ کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے اور عالمی طاقت کی حیثیت سے ہندوستان کو آگے بڑھانے کے لئے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔“