سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں صحت شعبے کے کام کاج کاجائزہ لیااوربہتر علاج ومعالجہ کے لئے محکمہ کی طرف سے شروع کی گئی پہل کی ستائش کی۔میٹنگ میں ناظم صحت،سی ایم اووز اور محکمہ کے دیگر آفیسران نے شرکت کی۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ ضلع ہسپتالوں میں لوگوں کو بہتر علاج ومعالجہ فراہم کرنے کے لئے جہاںپرانی طبی مشینوں کی مرمت کی گئی وہیں نئی مشینوں کو بھی خریدا گیا۔انہوںنے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے نظام اور دیگر اقدامات میں نمایاں بہتری آگئی ہے۔صوبائی کمشنر نے آفیسران پر زوردیا کہ وہ صحت شعبے میں مزید بہتری لانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں کیونکہ ریاست کے شعبے پورے ملک میں ایک امتیازی شعبے کے طور پر ابھر رہا ہے۔