سرینگر//مقامی خبر رساں ادارے کشمیر نیوز نیٹ ورک (کے این این ) کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر اور روزنامہ سٹی ایکسپرس کے معاون مدیر زاہد مشتاق کی والدہ کواتوار کی صبح سپرد لحدکیاگیا ۔اُن کی نمازِ جنازہ میںمتعددسیاسی ،سماجی اورمذہبی جماعتوں سے وابستہ کئی افراد سمیت صحافیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔اہل خانہ کے مطابق تعزیت پرسی کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔کشمیر عظمیٰ کے جملہ اراکین نے زاہد مشتاق کے ساتھ تعزیت و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ زاہد مشاق کی رہائش گاہ واقع دیوان باغ بارہمولہ میں ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی ،جس میں سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی ۔تعزیت پرسی کرنے والوں میں صحافی ریاض ملک ،سعید اشفاق،فیاض بخاری ،محمد خورشید عالم،منظور احمد ،نیاز احمد خان وغیرہ شامل تھے جبکہ پیپلز پولٹیکل پارٹی پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین انجینئر ہلال وار، سماجی کارکن منیر خان ،کشمیراکناملک الائنس کے سینئر نائب صدر اور ٹریڈرس فیڈریشن بارہمولہ کے جنرل سیکریٹری انجینئر طارق احمد مغلو ،انسانی حقوق کارکن عبدالقدیر ،عبدالروف خان ،مزاحمتی کارکن شکیل بٹ، عارف خان اورغازی جاویدوغیرہ شامل ہیں ۔انجینئر ہلال وار نے حریت (ع) چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے سوگوار کنبے تک تعزیتی پیغام پہنچایا۔ادھر پیپلز پولٹیکل پارٹی پارٹی (پی پی پی) کا ایک تعزیتی اجلا س بھی سرینگر میں منعقد ،جس میں صحافی زاہد مشتاق کی والدہ مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی کی گئی ۔اس دوران فیڈ ریشن آف اردو ورکنگ جرنلسٹس ،ٹنگمرگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے سینئر صحافی زاہد مشتاق کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر بارہمولہ وانچارچ صدر بانڈی پورہ ارشاد رسول کار نے بھی دیوان باغ جا کر غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی کی ۔ادھر سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی گئی ۔ سالویشن مومنٹ کا ایک وفد غازی جاوید کی قیادت میںبارہمولہ گیا، جہاں انہوں نے زاہد مشتاق سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ فیڈریشن آف اردو ورکنگ جرنلسٹس نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔فیڈریشن نے اپنے تعزیتی بیان میںسوگوار کنبے بالخصوص زاہد مشتاق کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی۔فیڈریشن کے ایک وفدنے ترجمان اعلیٰ شوکت ساحل اور اشفاق سعید کی قیادت میں زاہد مشتاق کے گھر جاکر نما ز جنازہ میں شرکت کی ۔ادھر روزنامہ سرینگر نیوز کے مدیر اعلیٰ معراج الدین وانی نے بھی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔اس سلسلے میں ادارہ سرینگر نیوز کے دفتر پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ادارے سے وابستہ جملہ اراکین نے شرکت کی ۔تعزیتی اجلاس میں مرحومہ کے حق میں فاتحہ خوانی کی گئی۔