صحافتی تنظیم ’سی پی جے ‘کا گورنر کے نام مکتوب

سرینگر//صحافیوں کے حقوق سے متعلق کام کر رہی ایک صحافی تنظیم، کمیٹی برائے تحفظ صحافی ’سی پی جے‘ نے ریاستی گور نر ستیہ پال ملک کو ایک خط لکھا ہے ،جس میں انہوں نے نظر بند کشمیری صحافی آصف سلطان کی رہائی پر زور دیا ۔کمیٹی برائے تحفظ صحافی ’سی پی جے‘ نے بدھ کو جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کو ایک مکتوب ارسال کیا ،جس میںپانچ ماہ سے نظر بند کشمیری صحافی آصف سلطان کو رہا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔مذکورہ کشمیری صحافی کو گذشتہ برس 27اگست کو گرفتار کرکے نظر بند کیا گیا۔مذکورہ تنظیم کے ایشین پروگرام کارڈی نیٹر، سٹیون بٹلر کی طرف سے لکھے گئے خط میںریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آصف سلطان کیخلاف سبھی قانونی معاملات واپس لیں۔مذکورہ خط میں لکھاگیا ہے کہ’آصف سلطان، کشمیر نریٹر ‘کیساتھ وابستہ ایک صحافی ہیں۔ اس کو جھوٹ کی بنیاد پر ملزم بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس کے خلاف ایف آئی آر12اگست کو درج کی گئی جب بٹہ مالو میں ایک مسلح معرکہ آرائی ہوئی۔اس پر الزام ہے کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔ اْس کے ایڈیٹر اور گھروالوں نے سختی کے ساتھ پولیس الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محض اپنے پیشے کے ساتھ وابستہ تھے،اْن کیخلاف ابھی تک کوئی اْن کیخلاف ابھی تک کوئی چارج شیٹ بھی پیش نہیں کی گئی ہے۔بٹلر نے اپنے خط کی ایک کاپی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو بھی میل کی ہے۔آصف کو کئی مرتبہ پیش عدالت کیا گیا ،جہاں سے اُنہیں سینٹرل جیل سرینگر منتقل کیا گیا ۔(کے این این)