شیر باغ اننت ناگ میں آگ کی خوفناک واردات

اننت ناگ//اننت ناگ میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں11دکانیں اور3رہائشی مکانات خاکستر ہوئے ہیں ۔شیر باغ اننت ناگ میں دوران شب آگ نمودار ہوئی جس نے آناََ فاناََ بودہ شاپنگ کمپلیکس و رہائشی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس بیچ فائر سروس عملہ جائے واردات کے مقام پر پہنچا اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیاتاہم آگ لگنے کے سبب معروف ادویات کی دکان بودہ میڈیکل اسٹور سمیت 11دکانیں اور 3رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ۔متاثرین میں مظفر احمد جان بودہ،تجمل الطاف ،مشتاق احمد حکیم،جاوید احمد مسگر،فاروق احمد مسگر،عرفان سلیم،،گلزار احمد بدر،فرحت حُسین بودہ، معروف احمد خاکی ،حمید اللہ خاکی،قیصر احمد خان،خورشید احمد بودہ،مضفر جان بودہ،نزیر احمد بودہ،محمد سید خاکی،مسعود احمد خاکی اور معروف احمد خاکی شامل ہیں ۔آگ لگنے کے سبب کروڑوں روپئے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ہے ۔اس بیچ اننت ناگ ٹریڈ یونین کے جنرل سیکریٹری حکیم سجاد نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی حالات کے پیش نظر نقصانات کا تخمینہ جلد لگایا جائے اور ساتھ ہی مالی امداد فراہم کریں۔