بارہمولہ//شیر بارہمولہ مےں سوموار کو لوگوں نے تحصےل دفتر شےری سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے خلاف سرےنگر مظفرآباد شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دےا ،جس کی وجہ سے شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹرےفک کی نقل و حمل متاثر رہی اوربازار مےں تمام دوکانےں بند رہےں ۔مظاہرےن مطالبہ کرہے تھے کہ دو ماہ قبل تحصےل شےری نارواو کا افتتاح کیا گیا لیکن اچانک اس دفترکو منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتاےا کہ اگر چہ سرکار نے تحصےل آفس کیلئے پہلے سے ہی شےری مےں جگہ منتخب کی ہے تاہم کچھ لوگ علاقہ نارواو کے لوگوں کوتقسےم کرنا چاہتے ہےں اور مسئلہ کو سےاسی رنگ دےنے مےں مشغول ہےں۔مظاہرےن نے کہاکہ علاقے کے گےارہ حلقوں نے شےری کوہی تحصیل دفتر کیلئے منتخب کیا ہے اور صرف دو حلقے ہی اس کے خلاف ہیں۔ اس دوران تحصےلدار بارہمولہ معےن ککر و جس کے پاس تحصےل نارواو شےر ی کا اضافی چارج بھی ہے، موقع پر پہنچے اور مظاہرےن کو ےقےن دلایا کہ وہ اس معاملے کو اعلیٰ حکام تک پہنچائےں گے ۔